سمندری طوفان بائپر جوائے:ساحلی علاقوں کے مکین باخبر و محتاط رہیں. این ڈی ایم اے

Jun 14, 2023 | 11:23

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے کی پیشرفت مسلسل مانیٹر کی جارہی ہے۔جاری بیان میں کہا کہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر جس میں آندھی طوفان، بارش اور سیلاب متوقع ہیں، ساحلی علاقوں کے مکین باخبر و محتاط رہیں اور مقامی انتظامیہ سے تعاون کریں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بائپرجوائے کراچی سے 350 جبکہ ٹھٹھہ سے 360 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے۔سمندری طوفان بپر جوائے شدید نوعیت کے طوفان کے طور پر آگے بڑھ رہا ہے اور این ڈی ایم اے کے مطابق 15 جون کی سہ پہر پاکستان کی ساحلی پٹی اور انڈین ریاست گجرات سے گزرے گا۔تاہم اس وقت انڈیا کی ریاست گجرات کی دوارکا گمٹی گھاٹ پر بپر جوائے کے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ اور وہاں پر اس وقت سمندر میں طغیانی ہے اور سمندری لہریں مسلسل اونچی ہو رہی ہیں۔

مزیدخبریں