امریکا نے پاکستان کےلئے آئی ایم ایف پروگرام کی حمایت کردی۔

Jun 14, 2023 | 11:37

امریکی وزیر خزانہ جینیٹ یلین نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) پروگرام کی حمایت کرتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطا بق رکن کانگریس آل گرین نے جوبائیڈن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی  آئی ایم ایف امداد ممکن بنائیں،رکن کانگریس مین آل گرین نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی سیلاب سے متاثر ہے،اسے امداد کی شدید ضرورت ہے۔ایوان نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے کانگریس مین آل گرین نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی سیلاب سے متاثر ہے، گلوبل وارمنگ کو امریکا مسترد کرسکتا ہے مگر پاکستان اسے جھیل رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس وقت امداد کی شدید ضرورت ہے۔

مزیدخبریں