سعودی عرب میں فریضہ حج کے لیے آئے ایک 80 سالہ عازم حج کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے ذریعے ان کی زندگی بچا لی گئی۔سعودی عرب کے شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ہارٹ سنٹر میں ایک طبی ٹیم نے بزرگ عراقی حاجی کی جان بچانے کی کامیاب کوشش کی۔ عراقی حاجی کو ان کی قیام گاہ پر دل کا شدید دورہ پڑا تھا۔دوسری طرف مکہ ہیلتھ کلسٹر کے سرکاری ترجمان حاتم المسعودی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ میڈیکل سٹی نے مریض کو النور سپیشلسٹ ہسپتال سے ریفر کی گئی ہاٹ لائن سروس کے ذریعے موصول کیا۔ طبی ٹیم نے مریض کی جان بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا۔انہوں نےبتایا کہ حاجی کو ایمرجنسی روم سے براہ راست آپریشن روم میں لے جایا گیا۔ ایک تشخیصی کیتھیٹرائزیشن کی گئی تھی جس کے ذریعے یہ بات سامنے آئی تھی کہ کورونری کی ایک شریان 95 فیصد بلاک تھی۔ اس کے بعد آپریشن کیا گیا اور بند شریان کو کھول دیا گیا۔ دل کی کورونری شریانوں کے لیے سٹینٹ لگائے گئے۔ اسے دو روز تک انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا۔ حالت مستحکم ہونے کے بعد اسے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔دوسری طرف عراقی حاجی نے طبی عملے کا بے حد شکریہ ادا کیا اور فوری علاج کی فراہمی پر ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔
مکہ مکرمہ میں عارضہ قلب کا شکار ہونے والے بزرگ عراقی حاجی کو بچا لیا گیا
Jun 14, 2023 | 12:10