بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے تعلیمی وفد نے کرغستان کا دورہ کیا. جہاں جامعہ بنوریہ عالمیہ اور کرغزستان کی اسلامی یونیورسٹی آف بشکیک کے مابین تعلیمی تعاون کا معاہدہ طے پایا۔معاہدے پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم اور رئیس جامعہ اسلامیہ کرغستان شیخ عبدالشکور نے دستخط کردیئے۔معاہدے میں دونوں جامعات کا فیکلٹی ممبران اور ٹیکنیکل عملے اور طلباء کا تبادلہ، تحقیقی پروگرامات کا انعقاد، ایک دوسرے کے سمینارز، ورکشاپس اور تعلیمی نشستوں میں شرکت، اسلامی سیاحت پر ریسرچ، ٹیچرز ٹریننگ، شرعی مشاورت اور نگرانی، اسلامی مالیات اور بینکنگ کے فروغ سمیت دیگر تعلیمی امور پر تعاون پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر جامعہ اسلامیہ کرغزستان کے سینئر اساتذہ، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے استاذ الحدیث مولانا عزیز الرحمن ہزاروی، جامعہ کے سنیئر استاذ مولانا اسماعیل دھلوی اور دیگر موجود تھے۔
جامعہ بنوریہ کراچی کا کرغزستان کی اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ تعلیمی تعاون کا معاہدہ
Jun 14, 2023 | 17:38