اپنے صارفین کو ہر گزرتے وقت کے ساتھ اپ ڈیٹ رکھنے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اب ایک اور فیچر متعارف کروادیا۔ حال ہی میں اپنی پسندیدہ چیٹ کو فنگر پرنٹ سے چھپانے جیسا فیچر متعارف کروانے والی واٹس ایپ کی میٹا کمپنی اب اپنے صارفین کےلیے کچھ نیا لے کر آئی ہے۔میٹا نے ونڈوز پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اب اسکرین کا تبادلہ کرنے کا فیچر بھی متعارف کروادیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اس وقت واٹس ایپ کے بیٹا ورژن پر موجود ہے جسے مائیکروسافٹ کے اسٹور سے ونڈوز پر ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس فیچر کی مدد سے ونڈوز واٹس ایپ صارف خود سے ویڈیو کال کے ذریعے جڑنے والے صارفین سے اپنی منتخب کردہ ونڈوز شیئر کرسکیں گے۔
واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ایک اور فیچر متعارف کروادیا
Jun 14, 2023 | 21:31