معروف ایپلی کیشن ’بائیکیا‘ کو بھارتی ہیکرز نے ہیک کر لیا۔ گزشتہ روز بائیکیا کے صارفین کو اچانک ایپلی کیشن کی طرف سے ایسے نوٹیفکیشنز موصول ہونے شروع ہو گئے جن میں بھارتی ہیکرز کی طرف سے پاکستان کے بارے میں نازیبا الفاظ بھیجے گئے تھے۔یہی الفاظ بعض صارفین کو ایپلی کیشن کے ڈائریکٹ میسجز کے ان باکس میں بھی موصول ہوئے۔ بائیکیا کی ایپلی کیشن کچھ ہی دیر ہیک رہی جس کے بعد اسے ریکور کر لیا گیا۔بائیکیا کی ایپلی کیشن ہیک ہونے پر صارفین کی طرف سے انٹرنیٹ پر اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے تبصرے شروع ہو گئے۔