عزم ....حامد حسین عباسی
Hamid777abbassi777@gmail.com
دنیا بھر میں شہریوں کی سہولت کیلئے بہت سی سروسز اب انکی دہلیز پر میسر ہیںجن کاموں کیلئے انھیں سارا دن قطاروں میں لگ کر کئی مشکل مراحل سے گزرناپڑتا تھا اب وہ گھر بیٹھے کر سکتے ہیں اسی سوچ کو حقیقت کا رنگ دیتے ہوئے وزیرا علی پنجاب مریم نواز نے ایک پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے جس سے عوام کو انکی گھر کی دہلیز پر کئی سہولیات میسر ہونگی وزیراعلی مریم نواز شریف نے '' مریم کی دستک ایپ'' لانچ کر دی۔'مریم کی دستک'' ایپلی کیشن سے 330سروسز فراہم کی جائیں گی لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ کے بعد ''دستک ایپ'' ہر ضلع میں شروع کی جائے گی دستک ایپ سے دس سروسز،ڈومیسائل، ای سٹیمپنگ، برتھ سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ، طلاق سرٹیفکیٹ، موٹر وہیکل ٹرانسفر،پراپرٹی ٹیکس، ٹوکن ٹیکس اور نئی گاڑی کی رجسٹریشن سروسز شہریوں کو دہلیز پر مہیا کی جائیں گی۔ سروسز کے حصول کے لیے شہریوں کو مخصوص نمبر، موبائل ایپ اور عوامی پورٹل فراہم کیا جا رہا ہے۔ شہری دستک نمائندوں کی اپوائنمنٹ ویب پورٹل، موبائل ایپ یا کال سینٹر 1202 کے زریعے سروسز آڈر کر سکتے ہیں۔ دستک ایپ سے شہری کو مطلوبہ سروس دینے کے لیے حکومت سے منظور شدہ دستک نمائندہ بھیجا جائے گا مریم نواز شریف نے چیف منسٹر ہمت کارڈ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ پہلے فیز میں سپیشل افراد کو تین سال کے لئے ماہانہ وظائف دئے جائیں گے وزیر اعلیٰ نے سپیشل افراد کا وظیفہ چھ ہزار سے ساڑھے 7 ہزار روپے کر دیا ہے سپیشل افراد کو دوسرے مرحلے میں 14قسم کے معاون آلات بھی دیئے جائیں گے۔ سپیشل افراد کی زندگی سہل بنانے کے لئے وہیل چیئر، ہیرنگ ایڈ، ٹرائی سائیکل، بریل اور دیگر آلات مہیا کیے جائیں گے۔ سپیشل افراد کو مرحلہ وار سبسڈائز پبلک ٹرانسپورٹ سہولت اور لون بھی دی جائیں گی دوسری جانب کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا بھی آغاز کر دیا گیاہے۔ کسانوں کوسالانہ 300ارب روپے کے پیداواری قرضے دئیے جائیں گے۔ہر کسان کو ایک فصل کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک آسان قرض حاصل کر سکے گا۔کسان کارڈ سے کھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید سکے گا۔5 لاکھ کاشتکارکسان کارڈ سے مستفید ہوں گے۔ ساڑھے 12ایکڑ تک اراضی کی ملکیت رکھنے والے کسان کارڈ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔ وزیر اعلی مریم نواز نے پنجاب لائیو سٹاک کارڈ پراجیکٹ کی منظوری دیدی، مویشی فیڈ کیلئے اڑھائی لاکھ روپے بلاسود قرض ملے گاپنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے فارمرکو ونڈا، سائلج اور منرل مکسچر کے لئے2لاکھ 70 ہزار روپے کا آسان قرضہ دیا جائے گا۔پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے فارمر 30دن میں قرضہ ادا کر سکے گا۔ پنجاب میں اینیمل آئیڈنٹٹی ٹریس ایبلٹی سسٹم سے مویشی کی دیکھ بھال میں آسانی ہوگی۔ کاشتکاروں کے لئے ''سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم'' کی بھی منظوری دی گئی۔ مریم نوازشریف نے ٹریکٹر پر محض چھ لاکھ روپے سبسڈی کی تجویز مسترد کردی۔ چھوٹے ٹریکٹر پر 70فیصد اور بڑے ٹریکٹر پر 50 فیصد سبسڈی دینے کی ہدایت کی۔ نواز شریف کی تجویز پرپنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹروں کی تعداد 10 ہزار بڑھا دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کا پہلا فیز ایک سال میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔ ہر سال پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹرز کی تعداد بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ غیر ملکی کمپنیاں پنجاب میں مقامی اشتراک سے ہارویسٹر اور دیگر آلات تیار کریں گی۔ غیر ملکی کمپنیوں کو جدید زرعی آلات کی پنجاب میں مینوفیکچرنگ پر مراعات دینے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ آئل سیڈ پروموشن پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی جس کے تحت صوبے کے مختلف علاقوں میں تیل دار اجناس تیار کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔