وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے مالیاتی تخمینے میں دفاع کیلئے 2128 ارب 78 کروڑ دس لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔ آئندہ مالی سال کیلئے دفاعی ایڈمنسٹریشن کی مد میں چھ ارب 78 کروڑ روپے اور دفاعی سروسز کیلئے 2122 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس رقم میں سے ملازمین کے متعلقہ اخراجات کا تخمینہ 81 ارب 51 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جبکہ اپریٹنگ اخراجات کا تخمینہ 513.3 ارب روپے ہے اور فزیکل اثاثوں کیلئے 548.6 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسی طرح دفاعی شعبہ کے سول ورکس کی مد میں 244.8 ارب روپے مختص ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے فنانس بل میں وزیراعظم آفس کے اندرونی اخراجات کیلئے 749 ملین روپے اور وزیراعظم آفس پبلک کیلئے 861 ملین روپے مختص ہیں جبکہ پرائم منسٹر انسپکشن کمیشن کیلئے 147 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔