بجٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات پر انکی حوصلہ افزائی کیلئے محسن پاکستان ایوارڈ متعارف کرایا گیا ہے۔ فنانس بل میں موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کیلئے 12877 ملین روپے‘ قومی صحت منصوبے کیلئے 27 ہزار ملین روپے‘ ہائر ایجوکیشن کیلئے 60 ہزار ملین روپے‘ کشمیری طلبہ کیلئے 250 ملین روپے‘ وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 6 ہزار ملین روپے اور انٹرن شپ پروگرام کیلئے 30 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں نئے ملازمین کیلئے معاون پنشن سکیم متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا۔ اسی طرح فنانس بل میں شعبہ آئی ٹی کیلئے 89 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ غربت کے خاتمہ کیلئے مختلف سکیموں میں 1363 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور بے نظیر انکم پروگرام کیلئے 593 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ کسان پیکیج کیلئے پانچ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ بجٹ میں پنشن اخراجات کا تخمینہ 1014 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ کفالت پروگرام کا دائرہ ایک کروڑ افراد تک بڑھا دیا گیا ہے۔ بجٹ میں 1500 ارب روپے ترقیاتی پروگرام کیلئے رکھے گئے ہیں۔
مختلف مدات کیلئے مختص رقوم
Jun 14, 2024