الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت) تلونڈی ڈھنگ شاہ مائنر پر مالی پورہ کے قریب ایس ڈی او اریگیشن عاشر لطیف نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزمان شان علی اور صدیق کو رنگے ہاتھوں پانی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا اورغیر قانی پائپ اکھاڑ کرانکے خلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج کرادیامذکورہ پانی چور وں کی وجہ سے ٹیل کے کسان نہری پانی سے محروم تھے اور انہار عملہ کو ہراساں کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا اپنا وطیرہ بنا رکھا تھا۔