ننکانہ صاحب (نامہ نگار ) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی وزیر احمد خان ورک نے کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل سنے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ننکانہ عاصمہ انجم سمیت دیگر اینٹی کرپشن افسر بھی کھلی کچہری میں موجود تھے۔مجموعی طور پر 28 درخواست گزار کھلی کچہری میں پیش ہوئے۔ اینٹی کرپشن افسروں نے شہریوں کی شکایات پر موقع پر احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی وزیر احمد خان ورک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی کھلی کچہری ‘ عوام کے مسائل سنے
Jun 14, 2024