قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور بائی پاس پر تیز رفتار ڈالہ کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔40 سالہ نذیر احمد بائی پاس کے قریب سڑک کراس کر رہا تھاکہ تیز رفتار ڈالے نے بری طرح سے کچل کر ہلاک کردیا،ریسکیو عملے نے نعش کو پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس تھانہ صدر نعش کو قبضہ میں لیکر مصروف کارروائی ہے۔