شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو خود انحصاری سے ہمکنار کرنے کیلئے جاری حکومتی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ چین بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس کے ملکی معیشت پر مثبت و تعمیری اثرات مرتب ہوں گے اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ سمیت سی پیک پراجیکٹ پر کام کی رفتار میں تیزی آئے گی جو ملکی معیشت کی ترقی کی بنیاد ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے میاں منور اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کی بحالی کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔