کامونکی:نامعلوم افراد کی فائرنگ تین نوجوان زخمی

Jun 14, 2024

کامونکی(نمائندہ خصوصی)نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین نوجوانوں کو شدید زخمی کردیا، بتایاگیا ہیکہ واہنڈو کے علاقہ میں اٹھارہ سالہ عمرحیات اورسترہ سالہ عبدالوحید گزشتہ روز اپنے دیگر پندرہ ساتھیوں کے ہمراہ کرکٹ کھیل کر واپس  آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افرادنیفائرنگ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا جنہیں بعدازاں واہنڈو ہسپتال میں پہنچا دیا گیا،جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔  جبکہ دوسرے واقعہ میں تولیکی روڈ کا مستنصر حسین گزشتہ روز گاڑی پر واپس گھر جارہاتھا کہ راستے میں حسن افتخار نامی نیاس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

مزیدخبریں