گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی چوہدری کاشف اسماعیل گجر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد عباس جوتہ نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی، آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کا خصوصی پلان جاری کردیا، تمام آپریشنل سٹاف، افسران کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، عید کے 3دنوں میں 2482سے زائد سٹاف 3 شفٹوں میں کام کرے گا، کمپنی کی 260گاڑیوں اور مشینری کے علاوہ 232رینٹل گاڑیاں جس میں (پک اپس، ڈمپرز، ٹریکٹرز، ایکسویٹر، لوڈر رکشہ)کی خدمات کرایہ پرحاصل کرلی گئیں ہیں تاکہ آلائشوں کو بروقت اٹھایا اور ٹھکانے لگایا جا سکے۔ عید صفائی آپریشن میں جی ڈبلیو ایم سے کی تمام مشینری جس میںاورموٹر سائیکل رکشے شامل ہیں۔اس کے علاوہ عید کے تین دنوں کے لیے کرایہ پر بھی مشینری حاصل کی جارہی ہے۔ پہلے دو روز کے لیے کرایہ پر حاصل (رینٹل گاڑیوں) میں 125 پک اپس، 50 لوڈر رکشہ، 40 ٹریکٹر ٹرالیاں، 12 ڈمپرز، 05 ایکسیویٹر شامل ہیں۔ جبکہ تیسرے روز کرایہ پر لی گئی 80 پک اپس، 10 ٹریکٹر ٹرالیاں صفائی آپریشن میں استعمال کی جائیں گی۔