گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کو پنجاب ٹیچرز یونین نے مسترد کر دیا، اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ صوبائی حکومت نے بجٹ میں غریب سرکاری ملازمین کو الفاظ کے گورکھ دھندے اور اعداد و شمار میں الجھا کر رکھ دیا ہے۔ ایک طرف تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ کیا گیا دوسری طرف سے ٹیکسوں کا سارا بوجھ سرکاری ملازمین پر ڈال دیا گیا ہے۔ 1 سے 16 گریڈ تک کے ملازمین بجٹ کے گورکھ دھندہ میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ٹیکسز کا سارا بوجھ چھوٹے ملازمین پر ڈالنا سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین محمد طارق قریشی نے بجٹ سروے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔