قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز سے رائس ایکسپورٹرز کی ملاقات، پنجاب کی سب سے بڑی غلہ منڈی قلعہ دیدار سنگھ کے رائس ایسوسی ایشن کے رہنما ذیشان میر اور ان کے ساتھ وفد میں افتخار احمد بٹ ،بابر علی شیخ ودیگر شامل تھے۔وفد نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز سے ملاقات میں رائس ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ رہنما رائس ایسوسی ایشن ذیشان میر نے میاں حمزہ شہباز کو بتایا کہ رائس ملز اور ایکسپورٹرز کو سب سے اہم مسئلہ بجلی کا ہے ہمیں بجلی کے بلوں میں خصوصی ریلیف دیا جائے۔کیونکہ ملک کی معیشت میں رائس ایکسپورٹرز کا اہم کردار ہے،چاول کی ایکسپورٹ کی شکل میں سب سے زیادہ زرمبادلہ رائس ایکسپورٹرز کا ہے۔میاں حمزہ شہبازنے وفد کو یقین دلایا کہ وزیراعظم میاں شہبازشریف سے ملاقات کر کے آپ کے بنیادی مسائل کے بارے بات کر کے ان مسائل کو حل کیا جائے گا تاکہ ملک ترقی کرے۔ہم ملک کی ترقی کے لیے ہر حد تک تعاون کریں گے ،تمام پیداوار خصوصاً رائس ایکسپورٹرز کے ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ۔تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو کامیاب ممالک میں شامل کر کے دم لیں گے۔