لاہور (لیڈی رپورٹر ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر انتظام پاکستان کے سب سے بڑے انجینئرنگ کیرئیر کونسلنگ ’’اوپن ڈے‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصرحیات نے تقریب کا افتتاح کیا۔اوپن ڈے میں یو ای ٹی کی 7 فیکلٹیز کے زیر اہتمام چلائے جانیوالے انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلہ کیلئے اہلیت، طریقہ کار، سکالرشپ اور فیس معافی کے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کو دستیاب لیب اور دیگرسہولیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔