لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے خصوصی طور پر بنائے گئے نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم کو گرانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیویارک سٹیڈیم کو عارضی طور پر ورلڈکپ کے میچز کیلئے بنایا گیا تھا۔سٹیڈیم کو 6 ہفتوں میں گرادیا جائیگا۔نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم نے پاکستان‘ بھارت میچ سمیت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 8 میچز کی میزبانی کی۔گزشتہ روز بھارت اور امریکہ کے درمیان میچ نساؤکاؤنٹی پر کھیلا جانے والا آخری میچ تھا۔