کابل (اے پی پی)افغانستان میں سڑک حادثے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی اہلکار کے بتایاکہ افغانستان کے صوبہ فاریاب میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔صوبائی ڈائریکٹر اطلاعات و ثقافت، مولوی شمس الدین محمدی نے بتایا کہ صوبہ فاریاب کے شہر میمانہ شہر میں ایک گاڑی سڑک سے ہٹ کر ایک رہائشی مکان کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔