الحمراء :خواتین کا مشاعرہ بعنوان ’’شاعری ہمارا ورثہ‘‘ ،طارق عزیز کی یاد میں تقریب

Jun 14, 2024

لاہور(کلچرل رپورٹر) ہماری دھرتی نے بڑے نامور شاعر پید ا کئے،جنہوں نے شاعری کو اوجِ ثریا پر پہنچایا۔بلاشبہ الحمراء کے بڑھ چڑھ کر اس شعبہ میں اپنا حصہ ڈالا۔آج بھی لاہور آرٹس کونسل الحمراء نے مشاعروں کی روایات کو جاری رکھا ہوا ہے۔اسی مناسبت سے الحمراء میں خواتین کا مشاعرہ بعنوان ’’شاعری ہمارا ورثہ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔سربراہ الحمراء  سارہ رشید نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ شاعری جذبات کا بیاں،مشاعرہ روایات کا حصہ ہیں،مٹی کی مہک تروتازہ رکھنے میں شاعر کا کردار قابل تعریف ہے۔مشاعرہ میں نامور شاعرات بشری اعجاز، رخشندہ نوید، صوفیہ بیدار، ڈاکٹر شاہدرہ دلاور، فاطمہ مہر و و دیگر نے اپنا کلام پیش کیا ۔دریں اثنا ء الحمرا میں نامور صداکار طارق عزیز کی یاد میں خصوصی بیگم حاضرہ طارق عزیز پروگرام کی زینت بنی۔ 

مزیدخبریں