فیروزوالہ( نامہ نگار)تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ ٹھٹھہ لنگھیاں کے کھیتوں کے قریب سے 45سالہ شخص کی نعش ملی ہے‘ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے نعش کھیتوں میں پھینک دی اور فرار ہوگئے۔ فیکٹری ایریاپولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوادی۔ مقتول کی شناخت نہ ہو سکی۔ رحمان پورہ کے قریب نہر سے نامعلوم 30 سالہ نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے نعش کو نہر سے نکال کر سٹی مرید کے پولیس کی تحویل میں دیدیا ۔مقتول کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر اصل حقائق سامنے آئیں گے۔