لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پولیس اعلی تعلیم یافتہ افسران اور جوانوں پر مشتمل بہترین پروفیشنل فورس ہے جو شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر صوبہ بھر میں شب و روز مصروف عمل ہے۔ اس سال 195 پولیس جوان ڈکیتوں، منشیات فروشوں اور بدمعاشوں سے مقابلوں میں زخمی ہوئے جن کے بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی کیلئے محکمہ ہر ممکن معاونت فراہم کر رہا ہے۔ رواں برس فورس کی ویلفیئر پر 350 کروڑ ، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور سیف سٹیز پر خطیر رقم خرچ کی جائیگی۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے راولپنڈی ریجن کے بہترین کارکردگی کے حامل افسران واہلکاروں کو تعریفی اسناد و انعامات دیتے ہوئے کیا۔