2کروڑ  17 لاکھ سے زائدمالیت کا3 کنال 11 مرلے سرکاری رقبہ واگزار  

Jun 14, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کے حکم پر 2کروڑ  17 لاکھ سے زائدمالیت کاکل3 کنال 11 مرلے سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیاہے۔ ترجمان نے بتایا کہ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے درخواست گزاران نے دفتر محتسب پنجاب کو سرکاری گزرگاہ اور رقبہ جات کو قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کی استدعا کی۔ ان شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے محتسب میجر(ر) اعظم سلیمان خان نے متعلقہ افسران کو مذکورہ رقبہ جات کی واگزاری کا حکم دیا۔ صوبائی محتسب کے حکم پر مختلف اضلاع میں متعلقہ انتظامیہ نے کل 3 کنال 11 مرلہ سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا ہے جس کی مارکیٹ ویلیو  2کروڑ 17 لاکھ سے زائدہے۔ محتسب پنجاب کے حکم پر سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر اورسیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے مختلف اضلاع کے 18سائلین کو کفن دفن گرانٹ، ماہانہ گرانٹ، میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ کے 50 لاکھ سے زائدروپے کے زیر التواء واجبات بھی ادا کر دیئے ہیں۔

مزیدخبریں