پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ کا وفاقی بجٹ پر رد عمل

Jun 14, 2024

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بجائے سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ڈالدیا ہے۔تنخواہ دار طبقے کو ایک ہاتھ سے ریلیف دیکر دوسرے سے واپس لے لی گئی۔وفاقی بجٹ پر اپنے رد عمل میں پی پی وسطی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ترقیاتی بجٹ پر ہمارے شدید تحفظات کو بجٹ میں ایڈریس نہیں کیا گیا۔ نجکاری اور قومی مالیاتی ایوارڈ پر ہمارے تحفظات دور کرنے تک بات آگے نہیں بڑھے گی۔

مزیدخبریں