غریب عوام اور متوسط طبقے پر ٹیکس گردی نامنظور :خالد مسعود سندھو 

لاہور (نیوز رپورٹر)صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے حالیہ بجٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غریب عوام اور متوسط طبقے پر ٹیکس گردی نامنظور ہے۔یہ ملک دشمن بجٹ ہے اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملک سے باہر دھکیلنے کے پیچھے بہت گہری سازش ہے۔ قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے۔ یہ بجٹ نہیں آئی ایم ایف کا ہماری قومی خودمختاری پر حملہ ہے۔ اشرافیہ کو کھلی چھوٹ دے کر پہلے متوسط طبقے کا خون چوسا گیا اور اب ٹیکس گردی کی ذریعہ ملک سے باہر دھکیلنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بجٹ میں عام آدمی کیلئے مہنگائی کے طوفان کے سوا کچھ نہیں ہے۔ کل بجٹ کا 52 فیصد سود ادائیگیوں کیلئے مختص کیا گیا ہے، اس قدر زائد قرض اتارنے کیلئے حکومت کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں ، جبکہ یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے اس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے۔ قرضوں کو کم کرنے کیلئے کفایت شعاری کی پالیسی اپنانی ہوگی۔ کفایت شعاری کا آغاز حکومت  اپنے خرچے اور اشرافیہ کیلئے دی گئی مراعات کو ختم کرنے سے کرے۔ پٹرولیم لیوی پر اضافے سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوگا جو مہنگائی میں اضافہ کا باعث ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن