لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب سہیل شوکت بٹ نے کہا ہے کہ عوام دوست بجٹ پیش کیاگیا۔ نہایت خوشی کا مقام ہے کہ پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم، صحت، واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن، ویمن ڈویلپمنٹ، سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز، بہبود آبادی، اور سماجی تحفظ جیسے اہم سوشل سیکٹرز کیلئے کل 280 ارب 65 کروڑ روپے کی ترقیاتی رقم مختص کی گئی ہے جو آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا 33 فیصد ہے۔