لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سودی قرضہ، کرپشن ،ٹیکسوں کی بھر ماراور آئی ایم ایف کی غلامی نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے قائم مقام امیر اظہر بختیار خلجی نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کردہ قومی اقتصادی سروے نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومت معاشی اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں بڑے ملک کی معیشت کا یہ حال ہے کہ گذشتہ مالی سال کے دوران شرح نموصرف 2.38 فیصد رہی جبکہ اوسط مہنگائی 24.5 فیصد تک جا پہنچی۔
آئی ایم ایف کی غلامی نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا :اظہر بختیار خلجی
Jun 14, 2024