حکومت پنجاب نے ایوان میں عوام دوست بجٹ پیش کیا : خواجہ سلمان رفیق 

Jun 14, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پیش کئے گئے سالانہ تاریخی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے آج ایوان میں عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔ پنجاب کا تاریخی بجٹ 2024-25 وزیر اعلیٰ مریم نواز کے بہترین ویژن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 56 ارب روپے کی لاگت سے لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنایا جا رہا ہے۔حکومت پنجاب نے بجٹ 2024-25 میں صحت کے شعبہ پر خاص توجہ دی ہے۔ عوام تک صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ سال 2023-24 میں صحت کے تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرینگے۔

مزیدخبریں