ملکی استحکام کیلئے’’ قومی یکجہتی ‘‘کافروغ انتہائی ضروری ہے:راغب نعیمی 

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ ملکی استحکام کیلئے’’ قومی یکجہتی ‘‘ کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدہمیشہ تعلیم کے فروغ اوراتحاد بین المسلمین کیلئے کوشاں رہے۔آ پ نے دہشت گردی کیخلاف تاریخ ساز فتویٰ دیگر کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔آپ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر ملک میں امن واستحکام کی بنیاد رکھی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نعیمین ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جامعہ نعیمیہ میں ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید کے 16ویں یوم شہاد ت پر قرآنی خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مفتی ندیم قمرنے کہا شہید پاکستان اپنی گفتار، اپنے کردار اور اپنی رفتار ہر لحاظ سے بے مثال تھے۔ جامعہ نعیمیہ سے علم حاصل کرنیوالے ہزاروں علماء کرام دنیا بھر میں اپنی دینی خدمات سرانجام دے ہیں۔ہمیں ڈاکٹر سرفراز نعیمی کے مشن پرکاربند رہتے ہوئے دین اسلام کی خدمت کرناہوگی۔تقریب میںعلامہ قاسم علوی،مفتی انتخاب احمد نوری ،مولانا محبوب احمدچشتی،مفتی محمدعمران حنفی،علامہ غلام اصغر صدیقی،علامہ مشتاق احمد نوری، ڈاکٹر سلیمان قادری،مولانا محمدعارف حسین ،مولانا علی رضا صابری،مفتی قیصر شہزاد نعیمی،مولانا عثمان قادری،مفتی وقاص فریدی،مولانا محمدسلیم نعیمی،علامہ افتخار نعیمی،مولاناریاض احمد،سید غوث علی شاہ،قاری محمدصفدر حسین سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ وطلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن