ٹی20 ورلڈکپ‘ ویسٹ انڈیز نیوزی لینڈ کوہراکرسپر 8 مرحلے میں پہنچ گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو13رنز شکست دیکر سپر 8 مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز نے  9وکٹوں پر 149رنز بنائے۔ ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا، ابتدائی 5بیٹرز صرف 30رنز پر پویلین لوٹ گئے، برینڈن کنگ 9، جانسن چارلس صفر، نکولس پورن 17، روسٹن چیز صفر اور کپتان روومن پاول صرف ایک رن بنا سکے۔ شیرفین ردر فورڈ نے 68رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ عقیل حسین 15، آندرے رسل 14اور الزاری جوزف نے 6رنز بنائے۔ ٹرینٹ بولٹ نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ ٹم ساتھی اور لوکی فرگوسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جیمز نیشم اور مچل سینٹنر نے 1،1وکٹ حاصل کی۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 9وکٹوں پر 136رنز ہی بنا سکی۔ بیٹر گلین فلپس  40  رنز بنا  کر نمایاں رہے، فن ایلن نے 26جب کہ مچیل سینٹنر نے 21 رنز بنائے۔ الزاری جوزف نے 4، گڈاکیش موتی نے 3کھلاڑی پویلین بھیجے، عقیل حسین نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ شرفین ردر فورڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔شکست کے ساتھ نیوزی لینڈ کا سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے کیلئے سفر مشکل ہو گیا ۔ بنگلہ دیش نے نیدر لینڈ ز کو 25رنز سے شکست دیدی۔ بنگلہ دیش نے 5وکٹوں پر 159رنز بنائے ۔ شکیب الحسن 64رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔ تنزید حسن نے 35اور محمود اللہ نے 25رنز بنائے ۔ اریان دت اورپائول وین میکرین نے دو دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔ نیدرلینڈز کی ٹیم 8وکٹوں پر 134رنز بناسکی ۔ سائبرانڈ 33‘وکرم جیت سنگھ 26‘سکاٹ ایڈورڈز 25رنز بناکر نمایاں رہے ۔ رشاد حسین نے تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ شکیب الحسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن