لاہور(سپورٹس رپورٹر)سات ہزار میٹر سے زائد بلند پہاڑی سپنٹک کی مہم جوئی کے دوران 2 جاپانی کوہ پیما لاپتہ ہوگئے۔ضلعی انتظامیہ سکردو کا کہنا ہے کہ لاپتہ کوہ پیما منگل کے روز بیس کیمپ سے روانہ ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ مقامی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ 7 ہزار 27 میٹر بلند سپنٹک چوٹی ضلع شگر میں واقع ہے۔