پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں بڈھ بیر کے علاقے میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر اشیاء برآمد کر لیں۔ فائرنگ سے زیر حراست ملزم معاذ ہلاک ہو گیا۔ جوابی فائرنگ میں ایک نامعلوم دہشت گرد بھی ہلاک ہوا۔ دیگر دہشتگرد فرار ہو گئے۔ گرفتار دہشت گردوں نے شریک ملزموں کے ٹھکانوں کی نشاندہی کی تھی، بڈھ بیر قبرستان میں پہلے سے موجود دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کی۔