تنخواہیں، پنشن بڑھانا خوش آئند، ٹیکسز اضافی بوجھ، پنجاب بجٹ پر ملازمین کا ردعمل  

Jun 14, 2024

لاہور (خبرنگار) تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ خوش آئند ہے، موجودہ ملکی حالات میں سرکاری ملازمین کے حق میں بہتر بجٹ پیش کیا گیا ہے، تاہم تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کی مد میں اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے۔ پنجاب کا بجٹ پیش ہونے کے بعد سرکاری ملازمین نے ملاجلا ردعمل دیا۔ میٹر وپولیٹن کارپوریشن کی سی بی اے یونین کے صدر عنصر ڈوگر اور جنرل سیکرٹری احمد رضا نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سرکاری ملازمین کے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ بہت اچھا اقدام ہے۔ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ایپکا یونین کے سنئیر نائب صدر جاوید ورک، واسا یونین کے صدر زاہد کاکڑ ایم سی ایل کی انفراسٹرکچر برانچ کے سپرنٹنڈنٹ اعجاز خاں، ایل ڈی اے یونین کے صدر کاشف گجر وغیر ہ نے کہا اگر حکومت اشیائے خوردو نوش کی بڑھتی ہوئے قیمتوں پر مکمل کنٹرول کر لیتے تو چھوٹے ملازمین کے ساتھ عام آدمی کی مالی مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔ دیگر ملازمین نے  بتایا ٹیکسز میں مزید اضافے کا اثر براہ راست تنخواہ دار طبقے پر پڑے گا۔ پہلے ہی یوٹیلٹی بلز اور مہنگائی نے ملازمین اور عام آدمی کی کمر توڑ رکھی ہے۔ اگر ان معاملات کو حکومت کچھ فیصد تک بھی کمی لانے میں کامیاب ہو جائے تو تنخواہ دار طبقہ بھی سکھ کا سانس لے گا۔

مزیدخبریں