لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب آج جمعہ کی صبح 11 بجے ایوان وزیراعلیٰ 90 شاہراہ قائد اعظم پر پوسٹ بجٹ پریس کا نفرنس سے خطاب کریں۔ مختص بجٹ اور فنانس بل کے حوالے سے سوالوں کے جوابات دیں گے۔ محکمہ خزانہ اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹریز اور دیگر افسران بھی شریک ہوں گے۔