بلاول سے وزیر داخلہ، گورنر کنڈی اور سابق وزیراعلیٰ محمود خان کی ملاقاتیں  

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبر پی کے سابق وزیراعلی محمود خان، پی پی پی خیبر پی کے صدر محمد علی شاہ باچہ، جنرل سکرٹری شازی خان، خیبر پی کے گورنر فیصل کریم کنڈی، کوآرڈینیشن سیکرٹری فرزند علی وزیر، سابق رکن اسمبلی نجم الدین خان اور ہمایوں خان نے ملاقات کی اور اس موقع پر صوبے کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبر پی کے سابق وزیراعلی محمود خان، خیبر پی کے اسمبلی کے اراکین ارباب وسیم اور اقبال وزیر، سابق رکن خیبر پی کے اسمبلی نادیہ شیر خان، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سابق ٹکٹ ہولڈر اکرام خان، افتخار احمد باچہ اور پی ٹی آئی پرلیمنٹرینز کے صوبائی عہدیدار ملک عابد نور، میاں سید نعیم خانی اور سابق وزیراعلی محمود خان نے چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کرکے ملکی استحکام کے لئے پیپلزپارٹی کے کردار کو سراہا۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا خالد وقار چمکنی نے بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ دریں اثناء رکن قومی اسمبلی قاسم گیلانی نے بھی ملاقات کی اور ملکی سیاستی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، مسلم لیگ ن اور پی پی کے درمیان بجٹ سے متعلق مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔ محسن نقوی نے بلاول بھٹو کو معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا۔

ای پیپر دی نیشن