غزہ، دوحہ (نیٹ نیوز) امریکی جنگ بندی قرارداد کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے امریکی روڈ میپ پر اسرائیل اور حماس کا رویہ جنگ بندی کی امید دلاتا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ پریس بریفنگ میں قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا ہے کہ غزہ میں واضح اور مستقل جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔قطری وزیراعظم نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی امریکی تجویز حماس اور اسرائیل کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ جس کے باعث ہم اس تنازع سے بھرپور ماحول میں پہلی بار تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان ا?ل ثانی نے امریکی روڈ میپ پر اتفاق کے لیے فریقین اسرائیل اور حماس پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت تھی جو نتیجہ خیز ثابت ہوئی۔پینٹا گون نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں شدت آگئی ہے۔ اس کشیدگی کو کم رکھنے کے لیے امریکی وزیر دفاع نے بدھ کے روز اپنے اسرائیلی ہم منصب یوو گیلنٹ سے اس سلسلے میں بات بھی کی ہے، عرب میڈیا کے مطابق پینٹا گون کی ڈپٹی پریس سیکرٹری سبرینا سنگھ نے بھی اس بارے میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے شمال میں سرگرمیاں دیکھ رہے ہیں۔ ان سرگرمیوں میں پہلے سے اضافہ ہے۔اسرائیل کے ساتھ بڑھی ہوئی سرحدی کشیدگی کے دوران پینٹا گون میںلبنانی آرمی چیف نے امریکی فوجی سربراہ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔اس موقع پر پینٹاگون نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل سی کیو بران اور جنرل جوزف عون کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور لبنان مشرق وسطی کے خطے میں پائیدار سلامتی و استحکام کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔بیان میںاس توقع کا اظہار کیا گیا ہے کہ عون کیپٹل ہل پر قانون سازوں اور مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لیے وائٹ ہائوس کے کوآرڈینیٹر بریٹ میک گرک سمیت دیگر امریکی حکام سے ملاقات کریں گے۔ اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بین گویر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو ابھی بھی سکیورٹی حکام سے مشاورت کر رہے ہیں اور حزب اللہ نے گذشتہ گھنٹوں میں 200سے زیادہ راکٹ داغے مگر ان کا جواب دینے سے گریز کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ لبنان میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اپنی جگہ اہم مگر سینکڑوں میزائلوں کا جواب سرجیکل سٹرائیک سے نہیں دیا گیا۔ ان کا اشارہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے کی طرف تھا جس میں حزب اللہ کے چاررہنما مارے گئے تھے، بین گویر نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم کا طرز عمل ہماری بدنامی کا باعث ہے۔انہوں نے نیتن یاہوکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب بہانے ختم ہو چکے ہیں۔ آپ وزیر اعظم ہیں اور اب آپ گینٹز اور آئزنکوٹ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔
امریکی تجویز حماس اسرائیلی تنازعہ کے خاتمے کا بہترین طریقہ: قطر
Jun 14, 2024