قبولہ (نمائندہ خصوصی) لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین بابا فرید ایکسپریس کو عارفوالہ کے علاقے میں حادثہ، ایک شخص جاں بحق، خواتین و بچوں سمیت 5 افراد شدید زخمی۔ حادثہ 67 ای بی ٹریک پر پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق 16 کے بی کا رہائشی محمد نواز موہل اپنے کار پر فیملی کے ساتھ بورے والا سے واپس آ رہا تھا کہ 67 ای بی میں ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ان کی کار ریلوے ٹریک پر پھنس گئی اور بابا فرید ایکسپریس کی زد میں آ گئی۔ حادثہ کے نتیجہ میں کار ڈرائیور محمد نواز موقع پر جاں بحق جبکہ کار میں سوار فیملی خاتون زینب، طاہرہ، سائرہ اور 7 سالہ بچی نور شدید زخمی ہو گئیں۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور ریلوے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ متوفی محمد نواز کی لاش اور زخمی خواتین اور بچوں کو گاڑی سے نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالہ منتقل کر دیا گیا۔ ریلوے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔