شیخوپورہ؍ فیصل آباد (نمائندگان) لیسکو شیخوپورہ نے بجلی چوروں کے خلاف مہم کے بارے میں اپنی سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی۔ سرکل شیخوپورہ میں سٹی ڈویژن نے1800 ایف آئی آر رجسٹر کروائی۔ 402 بجلی چور گرفتار، 70 لاکھ 27ہز20 روپے جرمانہ ڈالے اور ریکور کیے 22 لاکھ 75 ہزار روپے اور ڈی بل کی صورت میں 117117یونٹ ڈالے گئے۔ دریں اثناء فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ مزید 39 بجلی چور پکڑے گئے جن کو 71ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 24لاکھ 68ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 278 روز کے دوران کل 8970 بجلی چور پکڑے گئے جن کو 2 کروڑ 85 لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 91کروڑ 24لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔