علی ظفر کا رابطہ، پی ٹی آئی کو مرضی کی کمیٹیاں نہیں ملیں گی: اسحاق ڈار 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کو مرضی کی کمیٹیاں دینے سے معذرت کر لی۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی نے قائمہ کمیٹیاں خود سے تقسیم کر لیں۔ پی ٹی آئی کو احتساب والی کمیٹیاں نہیں دی گئیں جو قابل افسوس ہے۔ علی ظفر نے  اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ پی ٹی آئی کو قانون و انصاف، خارجہ، خزانہ، ہیومن رائٹس کی چیئرمین شپ نہ مل سکی۔ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور علی ظفر نے چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور قائمہ کمیٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن