محسن نقوی کی جہلم کینٹ آمد، اے این ایف کے شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت 

Jun 14, 2024

جہلم (آئی ا ین پی ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جہلم میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی جہلم کینٹ پہنچے جہاں انہوں نے جہلم ترکئی ٹول پلازہ پر منشیات فروشوں کی فائرنگ سے اے این ایف کے شہید اہلکاروں محمدگلزار، مظہر اقبال اور ذیشان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔محسن نقوی نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی، محسن نقوی نے شہدا کے والدین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے شہدا کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہادت کا اعلی مرتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، اے این ایف کے اہلکاروں ذیشان، مظہر اور گلزار نے جان دے دی لیکن فرض پر آنچ نہیں آنے دی۔جی او سی جہلم، اے این ایف پنجاب کے ڈائریکٹرجنرل، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر جہلم، ڈی پی او جہلم، عسکری و سول افسران اور اے این ایف کے حکام بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

مزیدخبریں