رینالہ خورد( نمائندہ خصوصی )منشیات سمگلروں کی دینہ کے مقام پر فائرنگ میں شہید ہونے والے اینٹی نارکوٹکس فورس اہلکار کو پورے اعزازکے ساتھ دفن کر دیا گیا‘ان کی میت ان کے آبائی گاؤں پہنچی تو ہر آنکھ پرنم تھی ۔ رینالہ خو رد کے گاؤں کے رہائشی اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہیڈ کانسٹیبل گلزار احمد نے دینہ کے قریب سمگلروں کا تعاقب کیا جس پر منشیات فروشوں نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی گاڑی پر فائرنگ کر د ی جس کے نتیجہ میں رینالہ خورد کے نواحی گاؤں ون ون اے ایل کا ہیڈ کانسٹیبل گلزار احمد موقع پر شہید ہو گیا۔مرحوم نے سوگواران میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں جبکہ ایک بیوہ چھوڑی ہے۔