راولپنڈی میں لیگی کارکنوں کو جائز مقام دیا جائے گا، شیخ ارسلان حفیظ

راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے) آنے والے وقت میں مسلم لیگی کارکنوں کا حکومت میں حصہ ہوگا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر شیخ ارسلان حفیظ نے کامیاب دورہ چین سے واپسی پر لیگی رہنماؤں اور شعبہ خواتین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ملاقات میں صوبائی رہنما چوہدری انعام ظفر، سینئیر نائب صدر راولپنڈی مرزا منصور بیگ، ملک حفیظ اعوان، ندیم اختربھٹی، ہارون شیخ، سیف اللہ خان،چوہدری سجاد، ملک طارق بھولا، ثمینہ شعیب، نورین گیلانی،دولتانہ کوثر،فرحانہ طاہر، طاہرہ وصی،اور دیگر رہنما شریک تھے لیگی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ ارسلان حفیظ نے کہا کہ راولپنڈی میں مسلم لیگی کارکنوں کو جائز مقام دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے مجھ جیسے کارکن کو چائینہ جانے والے وفد میں شامل کروا کے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ کارکنان مسلم لیگ ن پارٹی کا اثاثہ ہیں اور قربانی دینے والے کارکن حکومت کا حصہ ہونگے انہوں نے کہا کہ کارکن آپس میں اتحاد رکھیں اور پارٹی میں موجود کالی بھیڑوں کا خاتمہ کیا جائے گا آخر میں صوبائی رہنما چوہدری انعام ظفر اور سینئیر نائب صدر راولپنڈی مرزا منصور بیگ نے کہا کہ راولپنڈی کے کارکنوں نے ہر مشکل دور میں پارٹی کا ساتھ دیا اور حالات ٹھیک ہونے پر مخلص کارکنوں کو نظر انداز کیاجاتا رہا سینیٹر ناصر بٹ، شیخ ارسلان حفیظ اور سجاد خان کارکنوں کی اْمید کی کرن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن