ریٹائر افسران کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں پروقار الوداعی تقریب

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ریٹائرہونے والے افسران کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب میںانسپکٹر جنر ل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر سمیت دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے،آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان افسران نے اسلام آباد پولیس میں لگن اورایمانداری کے ساتھ خدمات سر انجام دئیے اور اسلام آباد پولیس کو ایک مثالی فورس بنانے کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ریٹائرڈ ہونے والے افسران نے اسلام آباد پولیس کی مختلف ڈویڑنز میں اپنی خدمات سرانجام دیں،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈہونے والے افسران کی ویلفئیر کیلئے پولیس لائنز ہیڈکواٹرز میں باقاعدہ ایک ڈیسک بنایا جائے گا جہاں ریٹائرڈ پولیس افسران کو درپیش تمام مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنایا جائے گا،تقریب کے اختتام پر آئی جی اسلام آباد نے ریٹائر ہونے والے افسر ان کواعزازی پولیس شیلڈ پیش کی اور مستقبل کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا،انہوں نے مزید کہاکہ ریٹائرڈ افسران کی خدامات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ انہوں نے فورس کے امیج کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیاہے ۔

ای پیپر دی نیشن