راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات کے مطابق راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بروز جمعہ 14جون کویوم انسداد ڈینگی کے طور پر منائے گی،اس موقع پر سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا جائیگا،جبکہ کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم کے ارکان شہر میں آگاہی مہم کے دوران انسداد ڈینگی کیلئے حفاظتی تدابیر سے شہریوں کو آگاہ کرینگے،سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کی ہدایت پر آج جمعہ کو یوم انسداد ڈینگی کے حوالے سے آج راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈآفس میں سیمینار اور لیاقت باغ ورکشاپ میں آگاہی واک کا انعقاد کیا جائیگا، سیمینار کا مقصد سٹاف اور عام عوام میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسرراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے یوم انسداد ڈینگی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ شہر کی صفائی کے ذریعے ڈینگی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں