بجٹ الفاظ کا ہیر پھیر، غریب عوام  کو ریلیف نہیں دیا گیا، ظفر اقبال

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )بجٹ محض الفاظ کا الٹ پھیر ہے غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ  عوامی کی بجائے طوفانی بجٹ پیش کیا گیا  جس نے عوامی امیدوں پر پانی پھیر کر اسے مایوسی  میں بدل دیا ہے  بجٹ میں نئے ٹیکسوں کی بھر مار سے مہنگائی کا نیا سونامی آئے گا اور عوام کی دو وقت کی روٹی بھی بہا کر لے جائے گا۔ عوام جو پہلے ہی  ہوش ربا مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہے  اس پر بجٹ بجلی بن کر گرا ہے۔ غریب جو پہلے ہی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا تھا اسکے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے۔حکومت کو چاہیے کہ بجلی گیس اور پیٹرولیم کی قیمتوں اور مہنگائی  میں فوری طور پر کمی کرے تا کہ غریب عوام کا چولہا جل سکے 

ای پیپر دی نیشن