راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)محلہ امیر حمزہ گلی نمبر4الہ آبادراولپنڈی کا مرکزی نالہ کوڑا کرکٹ سے اَٹ گیا،نالہ کئی ماہ سے مکمل بندہے،موسم برسات میں بارشی پانی گھروں میں داخل ہونے کے خدشہ کے باعث علاقہ مکین پریشان ہیں،تفصیلات کے مطابق محلہ امیر حمزہ گلی نمبر4الہ آباد کے مکینوں فیروز دین،عبدالرزاق،عبدالغفار،صلاح الدین ،فضل کریم ،مظفر دین،غلام مصطفی،عبدلارشاد،گل شہزاد،محمد پرویز،محمد رفیق ودیگرنے بتایا ہے کہ نالہ کئی ماہ سے مکمل بندہے،بدبوکی وجہ سے بیماریاں تو پھیل ہی رہی ہیں لیکن پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث موسم برسات میں بارشی پانی گلیوں محلوں اور گھروں کا رخ کرے گا،انہوں نے سٹیشن کمانڈرکینٹ بورڈ راولپنڈی ،ایم این اے ملک ابراراحمد اور ایم پی اے ملک افتخار احمد سے اپیل کی ہے کہ نالے کی صفائی کرائی جائے اور اسے پختہ بھی کیا جائے تاکہ بیماریوں کا خاتمہ ہو اور موسم برسات میں سیلاب کے خطرے سے بھی بچا جا سکے۔