چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ون ونڈو کا اچانک دورہ 

اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گذشتہ روز سی ڈی اے ون ونڈو کا اچانک دورہ کیا اور ون ونڈو میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا. اس موقع پر سی ڈی اے کے سنئیر افسران بھی انکے ہمراہ تھے.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ون ونڈو میں آنے والے سائلین کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں. انہوں نے کہا کہ ون ونڈو میں سائلین کے بیٹھنے کے لئے مناسب انتظام بھی کیا جائے اور موسم گرما میں ون ونڈو آپریشنز آنے والے سائلین کے لئے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے.چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی سہولیاتی مر کز میں تعینات تمام افسران و ملازمین کی حاضری کو ون ونڈو میں یقینی بنایا جائے. انہوں نے مزید کہا کہ ون ونڈو کا مقصد شہریوں کو ایک چھت تلے تمام سہولیات فراہم کرنا ہے لہٰذا ون ونڈو میں شہریوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ یہاں آنے والے شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کے بعد ون ونڈو کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جائے گا. انہوں نے مزید کہا کہ ون ونڈو اور اس سے متعلقہ شعبوں میں بیٹھنے کے لیے جگہوں کو مزید بہتر کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن