رئیل اسٹیٹ پر 15فیصد ٹیکس لگانا سیکٹر کیلئے تباہ کن ہے،سردار طاہر

اسلام آباد (وقائع نگار )رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ سردار طاہر نے وفاقی بجٹ 2024 میں رئیل اسٹیٹ پر 15فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے تباہ کن قرار دیا ہے انہوں نے وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جائیداد کی خرید و فروخت پر فائلرز پر 15فیصد نان فائلرز کے لیے 45 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس اور تعمیراتی سامان اور الات پر ٹیکسز کی شرح میں اضافے سے رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن انڈسٹری جو کہ پاکستان میں پہلے ہی جمود کا شکار ہے اس کا بھٹہ بیٹھ جائے گااور اس انڈسٹری سے وابستہ لاکھوں افراد بے روزگار ہو کر سڑکوں پر آجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن