اسلام آباد (خبرنگار)شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے بیان میں وفاقی بجٹ کو روایتی اعداد و شمار پر مبنی گورکھ دھندہ قرار دیا ہے، نو ہزار ارب کا خسارہ، آئی پی پیز کے مسائل حل کیئے بغیر، ٹیکسز کی بھر مار، یہ سب اقدامات عوام سے محبت نہیں دشمنی کے مترادف ہیں، وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ جو پہلے ہی سب سے زیادہ ٹیکس کی ادائیگی کر رہا ہے ان پر مزید ٹیکسز عائد کر کے اس طبقے کا گلہ گھونٹ دیا گیا ہے، زراعت کے لئے صرف 5 ارب کا پیکیج مذاق ہے، پٹرولیم لیوی میں 80 روپے تک کا اضافہ عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی کوشش ہے، غریب عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی حکومت کا فریضہ ہے اور ان اشیا کی قیمتیں بھی لوگوں کی دسترس میں ہوں۔